ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی تھی جس پر انہیں طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے بتایاکہ ماہر امراض دل، میڈیکل اسپیشلسٹ اور نیورو سرجن نے طبی معائنہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کا مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد انہیں دوبارہ تھانے منتقل کردیا گیا۔صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے مطالبہ کیا کہ علی امین کو دل کی تکلیف ہے مگر دوبارہ حوالات بھیج دیا گیا، انہیں سینے میں درد کی شکایت ہے لہٰذا اسپتال منتقل کیا جائے.