ایک نیوز:پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر عامر انتخابات کا معاملہ لاہور کے 30 حلقوں کے امیداروں کی نظر ثانی لسٹیں آویزاں کردی گئیں، لاہور کے 30 حلقوں سے 9 سو 66 امیداروں کی نظر ثانی لسٹیں جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور کے پی پی 161 سے سب سے زیادہ 53 امیداروں کے ناموں کی نظر ثانی کی لسٹ جاری ہوئی۔
پی پی 171 سے سب سے کم 17 امیداروں کی نظر ثانی کی لسٹ میں نام شامل ہیں۔ پی پی 144 سے 34 ،پی پی 145 سے 30 امیداروں کے ناموں کی نظر ثانی کی لسٹ آویزاں کی گئی ہیں۔
اس طرح پی پی 146 سے 29 ،پی پی 147 سے 27 اور پی پی 148 سے 25 امیداروں کے ناموں کی نظر ثانی کی لسٹ جاری کی گئی ہیں۔
پی پی 149 سے 23 ،پی پی 150 سے 27 ،پی پی 151 سے 49 امیداروں کے ناموں کی نظر ثانی شدہ لسٹ جاری ہوئی ہیں۔
پی پی 152 سے 40 ،پی پی 153 سے 36 ،پی پی 154 سے 28 اور پی پی 155 سے 38 امیداروں کی نظر ثانی کی لسٹ جاری کی گئی۔
امیدوار کل شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں امیداروں کو 20 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گئے چودہ مئی کو پنجاب میں پولنگ ہوگی۔