وزیراعظم فاروڈ بلاک ،سپیکر ن لیگ کاہوگا، آزادکشمیر میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا

Apr 18, 2023 | 22:58 PM

ایک نیوز:آزادکشمیر میں سیاسی جماعتوں کامیثاق کشمیر، متحدہ اپوزیشن اور فاروڈبلاک میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پاگیا۔وزیراعظم فاروڈ بلاک ،سپیکر ن لیگ کاہوگا۔

 آزادکشمیر میں تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا، قومی حکومت میں مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کی بھی اقتدار میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم فاروڈ بلاک سے جبکہ سپیکر ن لیگ کاہوگا،پیپلزپارٹی کو وزارتوں میں زیادہ حصہ دیا جائے گا،بیرسٹر سلطان محمود بدستور صدر ریاست رہیں گے ،وزیراعظم کے انتخاب کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گا۔

 دوسری جانب آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کا اجلاس 10گھنٹے کی تاخیر سےشروع ہوتے ہی کل (بروز بدھ)تک ملتوی کردیاگیا۔

ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نے اجلاس کل (بروز بدھ)دوپہر2بجے تک ملتوی کیا۔اجلاس ملتوی کرنے پراپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیاگیا۔

اپوزیشن لیڈر لطیف اکبر کا اجلاس ملتوی کرنے پرشدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرآئینی اقدامات ختم نہ کئے گئے تو ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں فریق بنیں گے ۔اسمبلی کو مذاق بنادیاگیا ہے۔آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس جب تک جاری رہتا ہے جب تک وزیراعظم کا انتخاب نہ ہو جائے۔

مزیدخبریں