ایک نیوز :مشہور موبائل فون کمپنی آئی فون نے بھارتی شہر ممبئی میں اپنا پہلا اسٹورکھول لیا، آئی فون کے سی ای او ٹم کک افتتاح کیلئے ممبئی پہنچے۔
آئی فون کے سی ای او ٹم کک نے بھارت کے شہر ممبئی کی سیر بھی کی اور مقامی کھانوں سے بھی محظوظ ہوئے ،مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مقامی ڈش واڑا پاؤ کھاتے ہوئے ان کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں ۔
مادھوری نے ٹم کک کے ہمراہ اپنی تصور شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ممبئی میں خوش آمدید کہنے کیلئے وڑاپاؤ، سے بہتر کچھ نہیں تھا۔مادھوری کی مہمان نوازی پر ٹم کک نے لکھا کہ پہلی مرتبہ وڑاپاؤ کھایا، لذید وڑاپاؤ، کھلانے پر مادھوری کا شکریہ۔