ایک نیوز:نیپال میں اناپورنا چوٹی سر کرنے والےپاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کو کیمپ تھری سے ریسکیو کی مدد سے نکال لیا گیا۔
نائلہ کیانی اور شہروز کاشف اناپورنا چوٹی سر کرنے کے بعد کیمپ تھری میں موجود تھے۔ دونوں کوہ پیماؤں کے علاوہ نیپال اور دیگر ممالک کے کوہ پیماؤں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔
کیمپ تھری سے واپسی پر دو سے تین کوہ پیماؤں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا، کیمپ تھری میں موجود تمام کوہ پیماؤں کو کیمپ ٹو تک کا راستہ مکمل تباہ ہونے کی وجہ سے پیش قدمی سے روک دیا گیا تھا۔
کیمپ تھری سے کیمپ ٹو کا راستہ مکمل تباہ ہو جانے کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو مدد دی گئی۔شہروز کاشف اور نائلہ کیانی خیرو عافیت سے ہی کیمپ تھری میں موجود تھے۔
اناپورنا چوٹی سر کرنے کے بعد کیمپ تھری میں موجود تھے۔ دونوں کوہ پیماؤں کے علاوہ نیپال اور دیگر ممالک کے کوہ پیماؤں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔