قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

Apr 18, 2023 | 21:34 PM

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے۔صرف ڈاربی شائر کی نوکری سے فراغت کے دنوں میں ذاتی طورپاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

 پی سی بی حکام اورکوچنگ سٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محض دوروزسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے، جس کے بعد وہ واپس انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اوربیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جواس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

مزیدخبریں