ایک نیوز: پاکستان کی معروف گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔
انسٹاگرام پر گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے انسٹا سٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار نے ان کو کوک سٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔
گلوکارہ ماہا علی کاظمی کاکہنا تھا کہ کوک سٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں ہیں۔
ماہا علی کاظمی نے علی نور پر انہیں زبردستی نشہ کروانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ماہا نے کہا کہ وہ چاہے مشہور گلوکارہ نہیں مگر ایسی خاتون بھی نہیں جو مشہور ہونے کیلئے کسی کی گندی آفر قبول کرلیں۔
ماہا علی کاظمی نے علی نور کو انتہائی گندی سوچ کا مالک اور خواتین کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والا شخص قرار دیا ہے۔