پارٹی ٹکٹ کیلئے عمران خان سے ملاقات کا ریٹ 1کروڑ مقرر،مبینہ آڈیولیک

Apr 18, 2023 | 20:50 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور ٹکٹ کے امیدوار چودھری حفیظ کی آڈیو لیک ہوگئی۔جس میں عمران خان سے ملاقات کا ریٹ ایک کروڑ روپے بتایاگیا۔


اعجاز چودھری کی مبینہ آڈیو میں کہا گیا کہ عمران خان سے ٹکٹ کیلئے ملاقات کا ریٹ ایک کروڑ روپے جبکہ شوکت خانم کے لیے چندے کی کوئی حد نہیں۔ 
آڈیو لیک میں ایک شخص کہتا ہے کہ میں چودھری حفیظ بول رہا ہوں نواب شاہ والا اسلام آباد سے۔
اعجاز چوہدری کہتے ہیں۔۔جی ۔۔
چودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ میں نے آپ سے ذکر کیا تھا رانا شوکت صاحب کےلیے ،ہمیں پی پی 114 کا ٹکٹ چاہیے۔
اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ۔۔اچھا جی ۔۔
 چودھری حفیظ کہتاہے کہ وہ آپ نے بتایا نہیں کہ چندہ کتنا ہوگا؟ٹکٹ اور پارٹی کے پیسے کتنے ہوں گے؟۔
جواب میں اعجاز چوددھری نے کہا ،دیکھو ہمارے ہاں چندے کی کوئی حد نہیں،وہ جس دن آئیں تو چیئرمین سے کہیں کہ میں اتنا ڈونیشن دینا چاہتا ہوں تو ہم انہیں ملوا دیں گے۔
جس پر چودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ، چلو ٹھیک ہے
اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ دس ملین سے اوپر ہونا چاہیے جس سے چیئرمین سے ملاقات ہوسکے۔ جس پر چودھری حفیظ کہتا ہے کہ دس سے اوپر یعنی ایک کروڑ؟ ۔۔۔ اعجازچودھری کہتے ہیں، ہاں ایک سے اوپر ۔
اس کے بعد چودھری حفیظ پوچھتاہے کہ پارٹی کی ٹکٹ کے سر کتنے ہیں؟ ۔۔
 اعجاز چودھری کہتے ہیں ۔۔پارٹی کے لیے ،اچھا پارٹی کےلیے ۔۔
 چودھری حفیظ پوچھتا ہے کہ اچھا سر شوکت خانم کےلیے کتنا؟۔۔

جس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں شوکت خانم کے لیے آپ جو دینا چاہو ،وہ آپ کی مرضی ہے۔
جس پرچودھری حفیظ نامی شخص کہتا ہے کہ جی بالکل دیں گےاورسرروزوں سے پہلے انہیں بلاوں یا بعد میں۔
جس پراعجاز چودھری نے کہانہیں، نہیں، نہیں ، آج کل میں ہی ٹکٹ دے رہے ہیں اگر ٹکٹ لینا ہے توآج کل میں ہی ۔

مزیدخبریں