ایک نیوز : ایپل کے سی ای او ٹم کُک کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کیساتھ بھارت میں ’’واڑا پاؤ ‘‘ کھاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹم کُک کیساتھ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ’واڑا پاؤ‘ کھارہی ہیں ، دونوں اس کو انجوائے کررہے ہیں۔
مادھوری ڈکشت نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ انہیں ٹم کک کو ممبئی میں ویلکم کرنے کیلئے ’واڑا پاؤ‘ سے بہتر کوئی چیز سمجھ نہیں آئی۔
ایپل سی ای او ٹم کُک نے مادھوری کی پوسٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مینشن کیا اور لکھا کہ ’واڑا پاؤ‘ سے متعارف کرانے پر مادھوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ مزیدار تھا۔مادھوری ڈکشت آخری مرتبہ فلم ’مجا ما‘ میں گجراج راؤ کے ساتھ نظر آئی تھیں جسے ایمازون پرائم پر نشر کیا گیا تھا۔