ایک نیوز: بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتری ویساکھی میلہ کی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہو گئے ۔
گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری( شرائن) رانا شاہد سلیم نے پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر کے ہمراہ مہمانوں کو چیرمین بورڈ کی جانب سے پھلوں , مالاوں اور گلدستے دیتے ہو ئے رخصت کیا ۔
ایڈیشنل سیکر ٹری( شرائن) رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ ہم نے چیرمین بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں محمانوں کی بہترین انداز میں خدمت کی اور انھیں تمام بہتر سہولیات مہیا کی گئی .
پردھان سردار امیر سنگھ کاکہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ نے PSGPC کے مشترکہ اشتراک سے تمام اقدامات کیے جو قابل تحسین ہیں۔
بھارتی سکھ رہنما وں نے تمام تر انتظامات و اقدامات کی کھلے الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ ہم اپنی زندگی کی حسین یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں.