ایک نیوز:سوات اورگردونواح میں جاری بارش سے بحرین بازار ایک بارپھرڈوب گیا۔کا لام تک زمینی رابطہ منقطع ہونے پرلاکھوں سیاح پھنس گئے۔پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سوات بحرین کی مین شاہراہ پھرسیلاب میں ڈوب گئی،لاکھوں سیاح پھنس گئے۔زمینی رابطہ بھی منقطع pic.twitter.com/UBPhyHRkeW
— AIK News News (@pnnnewspk) April 18, 2023
تفصیلات کے مطابق سوات کے اطراف کئی گھنٹوں سے بارش سے سیلابی صورتحال کاسامنا ہے ۔بحرین میں دریائے سوات کے نالے درال خوڑ پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔اولڈ بحرین مارکیٹ میں 2 سے 3فٹ پانی جمع ہوگیا۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقے میں تمام عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔
مقامی لوگوں نے آرمی کے جوانوں اور سول انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کو سراہا۔