مفت آٹاتاریخ کا بڑا سکینڈل ثابت ہوگا،پرویز الٰہی

Apr 18, 2023 | 19:24 PM

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ  نگران دور میں گندم،آٹا، چینی اور کھاد کی سمگلنگ بڑھ گئی ۔مفت آٹا فراہمی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ثابت ہو گا۔

تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے  سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، برگیڈیئر اعجاز شاہ،سابق وزراء چودھری ظہیر الدین،باؤ رضوان،چودھری لیاقت علی بھدر،سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین بھٹی، بیرسٹر ارحم طارق بٹ،بیرسٹر عزیز،بیرسٹر حمزہ،سلمان خان اور فرخ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن سٹیٹ بینک اور پارلیمنٹ سمیع اللہ سے کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو مختص رقم دینا ہو گی۔  جمہوریت کے استحکام اور تحفظ کیلئے سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا۔غیر منتخب نمائندے عوامی فلاحی منصوبوں کے التواء کا باعث بن رہے ہیں۔شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے، اب فیصلے کا انتظار ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کامزیدکہنا تھا کہ عمران خان کے 4 سالہ دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہوا۔ عمران خان نے اندرون و بیرون ملک سبز جھنڈے کے تقدس میں اضافہ کیا۔ عالمی سطح پر کشمیر سمیت مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا انشاء اللہ وہی سے دوبارہ شروع کریں گے۔ 

مزیدخبریں