ایک نیوز :حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بلاول بھٹو نے عمران خان سے مذاکرات پر اصرار کیا جبکہ دوسری سیاسی جماعتیں مذاکرات کی مخالفت کرتی رہیں ۔
ذرائع کےمطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرارکیا چھوٹی جماعتیں بھی مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مؤقف کی حامی تھیں تاہم جے یو آئی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، اس لئے ہم پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے بھی موقف اختیار کیا کہ ہم ڈائیلاگ کے عمل کے مخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، جو بھروسے کے لائق نہیں جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کرلینا نہ صرف ہمارے اصولوں کے برخلاف ہے بلکہ یہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ڈائیلاگ کے معاملے پر کسی بھی قسم کے اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔