کراچی پولیس کی کارروائی،جعلی آرمی افسرگرفتار

Apr 18, 2023 | 19:14 PM

ایک نیوز:کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےجعلی آرمی افسر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت تیمورعلی کے نام سے ہوئی، جس نے اپنی زیراستعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تو اس کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزم سے برآمد سامان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں