ایک نیوز:فلم پٹھان کو کتنی آمدنی ہوئی؟ اعداد و شمار دنگ کر دینے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کو فلم کے منافع کا 60فیصد حصہ تقریباً200کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔
بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کئی سال بعد فلم 'پٹھان' کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی۔یہ فلم دنیا بھر میں زبردست بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور کمائی کے کئی ریکارڈز بھی قائم کیے۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
درحقیقت شاہ رخ خان کا معاوضہ بیشتر بولی وڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کوئی فیس طے نہیں کی تھی بلکہ منافع میں سے حصہ لیا۔
فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی۔1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا جس میں سے 60 فیصد شاہ رخ خان کے حصے میں آیا جو 200 کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔