ایک نیوز :گاڑیوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کاربنانیوالی کمپنیوں اوروزارت انڈسٹری اور پروڈکشن کے افسران کو طلب کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم خان نے مفتی عبدالشکور کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثےکے وقت ایئر بیگز کیوں نہیں کھلے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز میں مفتی شکورکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کی وفات ہوگئی ،اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی حادثے کے وقت گاڑی کے ایئر بیگ نہیں کھل پائےجبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ۔
موٹروہیکل ایگزامینررپورٹ کےمطابق حادثے کےوقت مفتی عبدالشکورکی گاڑی کی رفتار30 کلومیٹرتھی،اسلام آباد،شاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پرگاڑی کی حد رفتار60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقرر ہے۔شاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری کیےہوئےتھے۔
دوسری جانب پولیس نے حادثےکا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ مفتی عبدالشکورکے دوست قدرت اللہ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔مقدمے میں حادثاتی قتل،تیزرفتاری،گاڑی کو نقصان پہنچانےکی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آرکےمتن میں کہا گیا کہ تیزرفتاری گاڑی کی ٹکرسے مفتی عبدالشکورکی جائےوقوعہ پرموت واقع ہوگئی۔حادثے میں وفاقی وزیرکی سرکاری گاڑی بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔