ایک نیوز : صدرعارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر جیل میں قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی گئی ہے، اور صدر مملکت عارف علوی نے اسی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے، جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین پر بھی اس نرمی کا اطلاق ہوگا، جب کہ 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا، جب کہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والےمجرم بھی اس نرمی سے مسفید نہیں ہوسکیں گے۔