ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ذاتی سکیورٹی گارڈ احمد خان نیازی گر کر زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی جی پی او چوک گیٹ سے ہائیکورٹ میں داخل ہوئی توعمران خان کا ذاتی سکیورٹی گارڈ احمد خان نیازی کمرہ عدالت میں اچانک گر کر زخمی ہو گیا انہیں پولیس اہلکاروں نے سنبھالا،جس کو طبی امداد دینے کے لئے 1122 کو طلب کرلیا گیا۔