ایک نیوز: چیف جسٹس کیساتھ سیکرٹری دفاع اور حساس اداروں کے افسران کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزارت دفاع کی درخواست پر اٹارنی جنرل کے ذریعے ہوئی اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی گئی۔
ججز کی جانب سے پارلیمنٹ کو دی گئی بریفننگ کے سامنے آنے والے نکات پر سوالات اٹھائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز نےسوال کیا کہ میڈیا میں جو رپورٹ ہوا اس کے مطابق تو حالات کافی بہتر ہیں۔ جس پرافسران نےجواب دیا کہ پارلیمنٹ کو وہی بریفننگ دی گئی جو عدالت کو تحریری صورت میں آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس اور پنجاب انتخابات کیس سننے والے جج صاحبان بھی شامل تھے ۔