پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز فراہمی ، الیکشن کمیشن ،وزرات خزانہ، اسٹیٹ بنک کی رپورٹس جمع

ecp report submitted in supreeme court
کیپشن: ecp report submitted in supreeme court
سورس: google

ایک نیوز : پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ ،سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن ،وزرات خزانہ اور اسٹیٹ بنک نے رپورٹ جمع کروا دی،رپورٹس میں فنڈز کی عم فراہمی کی وجوہات بتائی گئی ہیں 

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے لئے 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں، جب کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا تھا کہ 18 اپریل کو فنڈر کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحال فنڈز منتقل نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطباق الیکشن کمیشن کو فنڈزمنتقل نہیں کئے گئے، جب کہ رپورٹ میں سیکیورٹی پلان فراہم نہ کئے جانے کے پہلو بھی شامل ہے۔

 یادرہے سپریم کورٹ احکامات کے تحت الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے ،  جبکہ الیکشن کمیشن ، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک نے اپنی اپنی متعلقہ رپورٹس جمع کراد ی ہیں