سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کیخلاف درخواست دائر

arif alvi president
کیپشن: arif alvi president
سورس: google

 ایک نیوز : سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست امتیاز چوہدری نامی شہری نے دائر کی۔ 

 درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے ان فٹ قرار دیا جائے۔ کیونکہ صدر مملکت آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے حال ہی میں  پارلیمان کی جانب سے بھجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی  جبکہ اس سے قبل صدر مملکت نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی دستخط کرنے سے انکار کیا ۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا جھکاو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے  اور صدر مملکت کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انکار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ صدر کیلئے عہدے کیلئے اہل نہیں۔