ایک نیوز: آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کوے 6 پنکھوں کا تحفہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت تاحال نہ سنبھل سکی ہے۔ سابق صدرآصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی جانب سے ہتھنی کے لیے 6 پنکھے چڑیا گھر پہنچا دیے گئے ہیں۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پنکھے نورجہاں کو گرمی سے بچانے کے لیے دیے گئے ہیں۔
Portable misting fans blowing cool air on #Noorjehan. We are doing whatever we can to keep her comfortable. She deserves so much more. Video from Monday night pic.twitter.com/CabjWYfVAU
— Quatrina (@QuatrinaHosain) April 17, 2023
نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے جس کےمعائنے اور علاج کے لئے بین الاقوامی ادارے فور پاز کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھی کراچی چڑیا گھر آئی تھی۔
چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ڈاکٹرزہتھنی کو وٹامنز کی ڈرپ لگا رہے ہیں جس کے بعد سے ہتھنی کے بیٹھنے کی پوزیشن بھی تبدیل کی گئی ہے۔گزشتہ روزنورجہاں کےٹیسٹ اورالٹراساونڈ بھی کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹر چڑیا گھرکا کہنا ہے کہ رپورٹسفورپازکو بھجوائی جائیں گی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا ہے، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں شدید مشکل ہے۔