ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی کی عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پردو ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی کوکراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا لیکن ان کی پیشی کے دوران عدالت میں لوگوں کا جم غفیر تھا جو کسی بھی ناممکنہ خوشگوار واقعے کا باعث بن سکتے تھے۔
علی زیدی کی عدالت پیشی کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایڈشنل آئی جی کراچی نے 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی کی جانب سے معطل ہونےوالے افسران میں ڈی ایس پی ملیر سٹی پرویز میرانی، ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور تفتیشی افسر زاکرعباسی شامل ہیں۔