3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا حتمی پلان دیدیا، آئی ایم ایف تاحال خاموش

Apr 18, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز : پاکستان نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کیلئے پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف مکمل خاموش ، پاکستان کو جواب کا انتظار ، وزارت خزانہ نے رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اے آئی آئی بی، کمرشل بنکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملنے سے متعلق بھی آ گاہ کردیا 

 رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔  وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے پہلے معاہدہ ہو جائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائے گا۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے اب تک آئی ایم ایف کی جانب سے واضح جواب موصول نہیں ہو سکا ہے۔ پہلے معاہدہ ہو گا یا مزید 3 ارب ڈالرکی ضمانتیں دینا پڑیں گی، اس سلسلے میں پاکستان کو  آئی ایم ایف جواب کا انتظار ہے۔ قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے رسپانس ملنے کا انتظار ہے۔ جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنے کا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معائدے کے لئے اس وقت سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان پر شرط عائد کی ہے کہ اسے دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کے حوالے سے تحریری یقین دہانیاں فراہم کی جائیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فنانسنگ پر آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانیاں فراہم کی جا چکی ہیں تاہم اب تک سٹاف لیول معائدے کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ہے۔۔

مزیدخبریں