چیف جسٹس سے خفیہ اداروں کے سربراہان کی اہم ترین ملاقات

Apr 18, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان  اور پنجاب انتخابات کیس سننے والے جج صاحبان سےسیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے اہم ملاقات کی اور چیمبر میں بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے سکیورٹی حکام کی اہم ملاقات ہوئی ہے اور  ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس اور پنجاب انتخابات کیس سننے والے جج صاحبان بھی شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران 2 سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور ایک وفاقی سیکرٹری کی جانب سے بینچ ممبران کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اہم ملاقات میں ملک میں جاری مختلف سکیورٹی آپریشنز پر چیف جسٹس کو بریفنگ دی گئی تھی اور یہ  اہم ملاقات  2 سے 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

مزیدخبریں