خطرناک کیمیکل خارج کرنیوالا پراسرارجنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل 

Apr 18, 2023 | 11:54 AM

 ایک نیوز : اپنے جسم سے  خطرناک کیمیائی مادہ  خارج کرنیوالا پراسرار جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا ۔ کئی دفتر تباہ کرڈالے۔

 رپورٹ کے مطابق قریبی جنگل سے ایک خطرناک جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاؤس کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے۔ گذشتہ روز بھی یہ جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا اور کئی دفاتر میں گھس کر قیمتی سامان تباہ کیا ۔ اور آج  پھر یہ جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا ۔ جس پر حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر اسے پکڑ  کر  محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا ہے ۔

  پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کے مطابق اس جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا ہے لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ یہ جانور اپنے جسم سے ایک کیمیائی مادہ خارج کرتا ہے جو انسانوں کے لئے خطرناک ہے عملے کا کہنا ہے کہ اس مادے کی وجہ  سے انہیں سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں شدید جلن ہوتی ہے ۔

دوسری طرف ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ یہ جانور civet ہے جو کہ افریقا اور ایشیا میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔ ممالیہ جانور بلی کی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اپنے گلینڈز سے انتہائی تیز بو  والا کیمیکل خارج کرتا ہے ۔ 

 یادرہے اس کیمیکل سے انتہائی قیمتی خوشبو تیار کی جاتی ہے جبکہ civetکی کھائی گئی کافی کے بیج جو فضلے کی راہ سے خارج ہوتے ہیں سے دنیا کی قیمتی ترین کافی تیار ہوتی ہے۔

مزیدخبریں