اسلام آباد : سینیٹر محمد طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی زمہ داریاں دی گئیں۔
سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہےسینیٹر طلحہ محمود وزیر سیفران کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یادرہے اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے تاہم ایک ٹریفک حادثے میں مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد اب وزارت کا قلمدان سینیٹر محمد طلحہ محمود سنبھالیں گے۔