ایک نیوز : سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک پوسٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علی امین گنڈا پور کے خلاف بھکر میں چیک پوسٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو 3 روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے مزید14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جبکہ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔
عدالت نے وکلاء کے دلاٸل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو اب سنادیا گیا ہے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ضلع بھکر میں مقدمہ درج ہے۔ابعلی امین گنڈا پور کو کل بھکر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میںعلی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے عمر امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی ۔ درخواست گذار کا موقف تھا کہ
علی گنڈا پور کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔خدشہ ہے ک اس طرح کے دیگر مقدمات بھی درج کیے گٸے ہیں اس لئے علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ درخواست پر مزید سماعت 27 اپریل کو ہوگی