سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

Apr 18, 2023 | 10:44 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا  جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے راجن پور میں تحریک طالبان  کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا  دو دہشت سی ٹی ڈی پر فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی  ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردوں نے  راجن پور میں فورسز پر حملہ کرنے کی پلاننگ کی ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیم آپریشن کے لئیے پہنچی تو دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو  گئے۔

 ترجمان سی ٹی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد الیاس عرف عبداللہ ولد طور خان مردان جبکہ  عرفان اللہ عرف قاری عبداللہ ولد جعفرمہمند ایجنسی کا رہائشی تھا ۔دہشت گردوں سے2کلاشنکوف 2 پستول بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،پرائما کورڈ، ڈیٹونیٹرز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہے۔دہشت گرد دو گروہوں میں سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرتے رہے اور  تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں