وزیراعظم ،رانا ثنا ، اعظم تارڑ،الیکشن کمیشن کو 5 سال کیلئے نااہل کیا جائے ، اعتزاز احسن

Apr 18, 2023 | 10:35 AM

 ایک نیوز : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر ایڈووکیٹ اعتزاز احسن  نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن نہ کرانے پر  سپریم کورٹ فوری طور پر وزیراعظم ،رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمیشن کو طلب کرے اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قراردیاجائے۔ 

 لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں اور سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے ۔

 انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناءاللہ ذمہ دار ہیں ۔ رانا ثناءاللہ ببانگ دہل کہتاہے ہم نے 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دینگےجب سپریم کورٹ کہہ رہی ہے 14 مئی کو الیکشن ہوں ۔ اس صورت حال میں سپریم کورٹ فوری طور پر وزیراعظم ،رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمیشن کو طلب کرے  اور ان سے انکے بیانات کی وضاحت لے ۔اگر یہ مان لیں ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کی ہے تو پھر انکو سزا دی جائے ۔ ان لوگوں کو پانچ پانچ سال کے لیے نااہل کیا جائے 

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ ہم بینچ ہی نہیں مانتے  اس کا فیصلہ کیسے مان لیں  یہ بات وزیراعظم اکیلا یہ بات نہیں کرسکتا یہ گھبراتا ہے۔وزیراعظم کو بھی سزا ہونی چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ میں کوئی لڑائی نہیں چاہتا۔

مزیدخبریں