ایک نیوز: پاکستان آرمی کے زیر انتظام سندھ میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم سے منسلک ہے اور اسی کے پیشِ نظر آرمی ماڈل سکولز ملک بھر اور خصوصاََ سندھ میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں ۔ سندھ بھرمیں پاکستان آرمی نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے اسکولوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ ملک کے تعلیم سے محروم بچوں اورنوجوانوں کیلئے پاکستان آرمی اس شعبے میں بھی برسرپیکارہے اور اس حوالے سے سندھ کے آرمی ماڈل اسکولز اپنی مثال آپ ہیں۔ حیدرآباد،مٹھی، ننگرپارکر، گولارچی، ٹھٹھہ، سیہون اور دادو میں حکومت سندھ کے تعاون سے یہ اسکولز تعمیر کئے گئےہیں جو جدید تعلیمی سہولیات سے مزین ہے۔
ان اسکولز کو آرمی پبلک اسکولز کی طرز پر چلایا جارہا ہے ۔ آرمی ماڈل سکولز کا مشن سندھ کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے اس وقت آرمی سکولز میں 3800 سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں جہاں انگریزی تعلیم کے علاوہ سائنس کے مضامین بھی ان سکولز میں پڑھائے جاتے ہیں۔ ان اسکولوں میں ہاسٹل کی سہولیات بھی موجود ہیں جہاں طلباء کی بڑی تعداد رہائش پذیر بھی ہیں ، بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے کھیل کے میدان بھی موجود ہیں ، یہاں پڑھنے والے طلباء کے والدین معیار تعلیم اور سہولیات سے مطمئن ہیں ۔
پاک فوج کے زیرانتظام چلنے والے ان تعلیمی اداروں میں مختلف اہم اور خصوصی دنوں کے حوالے سے تقریبات بھی منعقد ہوتی رہتی ہیں، ان سکولز کے طلباء پرعزم ہیں کہ وہ یہاں سے بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔