ایک نیوز: موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ رحیم یار خان ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج پولیس اور دیگر فورسز کی حوصلہ افزائی کے لئے رحیم یار جانا تھا جو کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔
وزیراعظم کو دورہ کے دوران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جانے تھی۔ صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وفد کا حصہ تھے۔
رحیم یار خان دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ صوبہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے آئی جی پولیس و دیگر اعلی حکام نے بھی ساتھ ہونا تھا جہاں پر وزیراعظم کو کلیئر کیے گئے علاقوں اور آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیساتھ اگلی حکمت عملی بارے بریفنگ بھی دی جانی تھی -