اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آن لائن فراڈ کی وارننگ جاری کردی

Apr 18, 2023 | 09:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار ہونے والے صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے  2023  کے آخر تک اسے نافذ عمل منصوبہ بنائیں اور منصوبے پر پیشرفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔

مزیدخبریں