ایک نیوز:سندھ حکومت کاعیدالفطرپرکوروناکے حوالے سے نیاہدایت نامہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ عوام عیدالفطر کے موقع پرکوروناسے بچنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تجاویز پرعمل کریں،سماجی فاصلہ برقراررکھیں اور پہلے کی طرح ماسک کا استعمال ضرورکریں ۔
ہدایت نامہ کے مطابق خاص طورپررش والی جگہوں پرجانے سے پرہیزکیا جائے، صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں،اگر کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو اپنے قریبی مرکز صحت پر جا کر کووڈ کا ٹیسٹ کروائیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ اگرآپ کو کووڈ ویکسین لگے چھ ماہ سے ایک سال ہوگیاہے تو حکومت سندھ کے مقررہ سینٹرز پر جا کے بوسٹر ویکسین ضرورلگوائیں۔
اس کے علاوہ ضعیف افراد اور وہ لوگ جن کی دوسری بیماریوں کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہو گئی ہو وہ بھی جلد از جلد بوسٹر ویکسین لگوائیں۔
سندھ حکومت کاعیدپرکوروناسے متعلق نیاہدایت نامہ جاری
Apr 18, 2023 | 06:57 AM