طورخم بارڈر کے قریب لینڈسلائنڈنگ ،15سے زائدٹرکوں کونقصان

طورخم بارڈر کے قریب لینڈسلائنڈنگ ،15سے زائدٹرکوں کونقصان
کیپشن: Landslide near Torkham border, more than 15 trucks damaged

ایک نیوز:طورخم بارڈرکے قریب لینڈسلائنڈنگ سے 15سےزائدٹرکوں اورکنٹینرزکونقصان پہنچاجس سے 3افرادزخمی ہوگئے۔
 ذرائع کے مطابق خیبرکے علاقےطورخم بارڈرکے قریب رات گئے لینڈسلائنڈنگ سے متعدد مال بردارٹرک زد میں آگئے۔
لینڈسلائنڈنگ کے نتیجے میں پہاڑی تودہ گرنے سے متعددگاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے3زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اندھیرے کے باعث ریسکیواہلکاروں کوامدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنارہا۔
پولیس کے مطابق لینڈسلائنڈنگ کی وجہ سے 15سے زائدٹرکوں اورکنٹینرزکونقصان پہنچاہے۔