فاسٹ بولرشاہین آفرید ی نے ٹی20میچوں کی ففٹی مکمل کرلی

Apr 18, 2023 | 05:46 AM

ایک نیوز:فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20میچوں کی ففٹی مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکےتیسرےمیچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20میچز میں اپنےپچاس میچ مکمل کرلئے۔


شاہین آفریدی پچاس میچز میں 59 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، پچاس میچوں میں 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بیسٹ پرفارمنس ہے۔


نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ سے قبل ساتھی کھلاڑیوں نے ان کو مبارکباد دی۔ 

مزیدخبریں