ایک نیوز:بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکرکے بیٹے ارجن ٹنڈولکرنے آئی پی ایل میں ڈیبیوکرلیااورمنفرداعزازبھی اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ارجن ٹنڈولکرنے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نے2 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دئیے۔
انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارتی ٹی 20 لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔
سچن ٹنڈولکر نے 2008 سے 2013 کے درمیان ممبئی انڈینز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے 78 میچز کھیلے اور 2 ہزار 334 رنز بنائے، جبکہ 51 میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔
باپ کے بعد اب بیٹابھی آئی پی ایل کھیل رہا ہے ،جس کے ساتھ ہی ارجن نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ارجن کو بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکبادیں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔