مسجدالحرام میں بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت کاآغازہوگیا

Apr 18, 2023 | 02:47 AM

ایک نیوز:مسجد الحرام میں نمازیوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت کاآغازکردیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے تعاون سے رمضان المبارک میں پہلی بارنمازیوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس سہولت کا انتظام مسجدالحرام کی تیسری سعودی توسیع میں کیا گیا ہے۔
جس میں عمرہ ز ائرین اور نمازیوں کے 6برس سے کم عمربچوں کے تقریباً80بچوں کی دیکھ بھال کاانتظام کیاگیاہے تاکہ والدین بے فکرہوکراپنی عبادات اداکرسکیں۔


یہ مرکز 24 گھنٹے کام کرتا ہے، یہاں بچوں کیلئے سونے اور کھیلنے کے کمرے بنائے گئے ہیں جبکہ ماہرین بھی بچوں کی نگرانی کیلئے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ابتدائی3 گھنٹوں کیلئے یہ سہولت بالکل مفت ہے تاہم بعدازاں والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔

مزیدخبریں