سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عید پربونس دینے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عید پربونس دینے کا فیصلہ
کیپشن: Civil Aviation Authority's decision to give Eid bonus

ایک نیوز: سول ایوی ایشن نے  نے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔سی اے اے بورڈ اجلاس سیکرٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔

 ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازمین یونین نے انتظامیہ سے بونس دینے کی درخواست کی تھی۔