افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں    

Sep 17, 2024 | 17:56 PM

ایک نیوز:12 ربیع الاول کی مناسبت سے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصل جنرل نےشرکت کی،کانفرنس کے دوران قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکا کھڑے ہوئے مگر افغان قونصل جنرل نے اس موقع پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
  سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہے ، افغان قونصل جنرل کا یہ عمل سریحا سفارتی قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کےکی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ بحیثیت صوبہ مذاکرات کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ چندروزقبل وزیراعلیٰ بلوچستان ایسی ہی حرکت پرایک شخص پر برس پڑےتھے ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےقومی ترانےکی تعظیم میں کھڑانہ ہونےپرایک شخص کوپنڈال سےنکالنےکاحکم دیاتھا۔

مزیدخبریں