ایک نیوز:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا بل جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم یہ حملہ کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کہنا تھا کہ یہ خود کو پارلیمانی پارٹیاں کہتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، اس طرح کے بل کو لانا دور کی بات یہ انہوں نے سوچا کیسے،جب تک ہم ہیں اس طرح کے بل ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،پہلے ہم انہیں پارلیمنٹ میں شکست دینگے پھر عدلیہ کے ذریعے،اپنے جائز حق کےلیے اپنا آئینی حق استعمال کرینگے،اس طرح کا بل پاس کرنا تو دورکی بات کسی کی جرات بھی نہیں ہوگی کہ پیش کرسکے۔