پاکستان کو بیرونی فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کا سہارا مل گیا

Sep 17, 2024 | 17:23 PM

ایک نیوز:آئی ایم ایف کی جانب سے بیرونی فائنانسنگ کے گیپ کو ختم کرنے کی شرط کےمعاملے پر پاکستان کو بیرونی فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لئے ایک اور ذریعہ مل گیا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بڑا قرض دینے کی یقین دہانی کرادی،اے ڈی بی نے سالانہ 2ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 سالوں تک قرض دے گا۔
 ذرائع کے مطابق اقتصادی امور اے ڈی بی 2024 سے 2027 تک 8 ارب ڈالر تک قرض فراہم کرے گا،8ارب ڈالر میں سے نصف قرض2فیصد کی رعایتی شرح پر لیا جائے گا، پاکستان نے 3عالمی بینکوں سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔
 اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کی گئی ،اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے بھی قرض کی درخواست کی گئی، تینوں عالمی بینکوں نے ابتک پاکستان کو قرض کی یقین دہانی نہیں کرائی، پاکستان نے سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی ۔    

مزیدخبریں