ایک نیوز: صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ماساسوگو اساکاوا نے اسلام آباد کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا، سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز بھی ماساسوگو اساکاوا ہمراہ تھے ۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کو پہلے پاکستان مونومنٹس کا دورہ کرایا گیا ، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ماساسوگو اساکاوا نے پاکستان مونومنٹس میں پودا لگایا ،ماساسوگو اساکاوا نے پاکستان مونومنٹس میں واقع یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے ۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے ماساسوگو اساکاوا کو گندھارا آرٹ کی ایلبم بھی پیش کی ، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کو گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی بھی پیش کی گئی ،صدرایشائی ترقیاتی بینک کو بعد میں تاریخی فیصل مسجد کا دورہ بھی کرایا گیا ۔
صدرایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان مونومنٹس ایک ثقاقتی ورثے کا منظر پیش کرتا ہے، پا کستا ن مونومنٹس ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے ، فیصل مسجد کا ڈیزائن اور آرکیٹیکٹ ورک بہترین ہے، صدرایشیائی ترقیاتی بینک کو تاریخی فیصل مسجد کی تاریخ سے متعلق بتایا گیا۔

کیپشن: Asian Development Bank President Masasugu Isakawa visits historical places in Islamabad