آئی سی سی کا ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کیلئےریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

Sep 17, 2024 | 16:48 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
  آئی سی سی نے 2024 کے ایڈیشن کے لیے مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار 80ڈالر تک بڑھا دی، انعامی رقم 2023 کے ایڈیشن سے دوگنا ہے ۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو23لاکھ چالیس ہزار ڈالر انعامی رقم ملے گی جو پچھلے ایڈیشن سے 134% زیادہ ہے ،رنر اپ کو 1.17 ملین ڈالر ملیں گے، جبکہ سیمی فائنلسٹ کو 675,000 ڈالر ملیں گے۔    

مزیدخبریں