ویب ڈیسک : امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈکیا جانے لگا،لوگوں نے جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک کروا لیے۔
اس فراڈ کے سامنے آنے پر سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام میں کہا ہے کہ یہ فرا ڈ ہے محتاط رہیں،سال 2024میں امریکا جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے، سلمان خان کی ٹیم نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیاہے کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں، براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں۔