سانپوں کیساتھ سالگرہ منانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

Sep 17, 2024 | 20:01 PM

ویب ڈیسک:سانپ کے شوقین ایک شہری نےاپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو وہ وائرل ہوگئی جس میں وہ بڑے پیمانے پر سانپوں کے ہجوم کے درمیان موجود ہے۔
صارفین اس شخص کی جرات مندانہ حرکت سے دنگ رہ گئے ہیں، ریپٹائل زو کے بانی جے بریور نے سانپوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کی تقریب منائی،یہ سانپوں کا ہجوم اتنا زیادہ لگتا ہے کہ سانپوں کی گنتی اپنے آپ کیلئے ایک چیلنج بن جاتی ہے۔
ویڈیو میں مسٹر بریور کو اپنے سانپ ’دوستوں‘ سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے،انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک سانپ پارٹی ہے! آج میری سالگرہ ہے، اس لیے میں سب کو بتانا چاہتا تھا کہ میں سب کی محبتوں کا شکرگزار ہوں اور آپ کو یہ ناقابل یقین پارٹی کا تجربہ کراؤں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں