ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن لے لی

Sep 17, 2024 | 19:30 PM

 ایک نیوز(چودھری اشرف) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے کوریا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
  چین میں جاری ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پانچ دو سے کامیابی اپنے نام کی۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کو چین کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ چین ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہلی بار پہنچا ہے،اس سے قبل چین نے پاکستا ن کو 2006 میں سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔  

دوسری جانب ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد میزبان چین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ،بھارت نے چین کے خلاف فائنل میچ ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
   

مزیدخبریں