آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
کیپشن: The ICC Women's World Cup trophy will reach Lahore tomorrow

ایک نیوز(چودھری اشرف) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی ٹرافی 18ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔
ویمن ورلڈ کپ ٹرافی18ستمبر کو لاہور کے بعد ملتان لائی جائے گی،پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے میچ کے دوران ٹرافی کی ملتان سٹیڈیم میں رونمائی کی جائے گی۔
 19 ستمبر کو ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران اقبال سٹیڈیم میں رکھی جائے گی،20 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد کے مختلف مقام پر لے جائی جائے گی جبکہ21 ستمبر کو ٹرافی پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے دبئی چلی جائے گی۔