ایک نیوز:ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 88 ہزار900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزارکیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 67 ہزار900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار900 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 24 ہزار800 کیوسک اور اخراج 24 ہزار800کوسک ہے۔
تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 61 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 74 ہزار ایکڑفٹ ہے،تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ18 لاکھ ایک ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجےکی ہے۔
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
Sep 17, 2024 | 19:00 PM