عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر کی قوم کو مبارکباد

عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر کی قوم کو مبارکباد
کیپشن: Greetings from Chief Minister Punjab and others to the nation on the occasion of Eid Milad-ul-Nabi

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت آج کے مقدس دن میں ہوئی،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سب سے عظیم اور مقدس دن ہے،آج کے دن اللہ تعالیٰ نے کائنات کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا،نبی کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و باعث سعادت ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہا ہے کہ اہل اسلام کو12ربیع الاول کی مبارکباددیتاہوں،12ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے،اسلام میں اختیاری تعلیم کا کوئی تصور نہیں،تعلیم کا حصول ہر کسی کیلئے ضروری ہے،ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کابھی فرض ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباددیتا ہوں،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے،آپﷺ کی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔
 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے،،آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔    
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی،حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔
حمزہ شہباز
عید میلاد النبی ﷺ کے باسعادت موقع پر پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے پیغام میں مبارکباد دی اور کہاکہ آپؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی اور آپؐ سے اصل محبت ہے،حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں اور رسول رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل کریں۔ 
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےقوم اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب وجہ تخلوق کائنات محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ،ہمیں انہوں نےاللہ تعالی کا بتایا ہوا سیدھا راستہ دکھایا،ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کر نے کی توفیق دےتاکہ اس ملک اور دنیا کو بہتری کی طرف لے جا سکیں۔ 
گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری
گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے،نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،خاتم النبیینﷺ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی،ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کا امتی بنایا۔